لاہور (آن لائن) سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے تین ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزرانا شاہد،صدرسکھ پربندھک کمیٹی سردارامیرسنگھ سمیت دیگر نے پاکستان آنے والے سکھ یاتریں کا پرتپاک استقبال کیا۔بھارتی حکومت کی جانب سے امسال بھی سکھ یاتریوں کو ٹرین سروس فراہم نہیں کی گئی اور سکھ یاتری واہگہ بارڈرکے راستے پیدل پاکستان داخل ہوئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال گیا گیا۔باباگورونانک کے 553 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب 8 نومبر کو گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔پاکستان کی جانب سے بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے واہگہ ریلوے اسٹیشن سے ننکانہ صاحب کے لیے تین سپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔سکھ یاتری مذہبی یاترامکمل کرکے 15 نومبرکو واپس لوٹ جائیں گے۔
Load/Hide Comments



