دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں نے اتوار کو یوم شہدا منایا

سری نگر (آن لائن ٌ)مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے اتوار کو یوم شہدا منایا۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ کارروائیاں روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ حریت کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ نومبر1947 کے پہلے ہفتے میں ڈوگرا فوج نے ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں کو پاکستان ہجرت کرتے وقت شہید کر دیا تھا۔