اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب پاکستان کو 13 ارب ڈالرز کا پیکج فراہم کریں گے، دونوں ممالک جون 2023 تک پاکستان کی مالی ضروریات کا خیال رکھیں گے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ برادر ملک چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ موجودہ مالی سال چین قرضے رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالرز کی معاونت کرے گا جبکہ 3.3 ارب ڈالرز کے کمرشل قرضے بھی فراہم کرے گا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا امکان ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی اضافی رقم میں 3 ارب ڈالرز کے اضافی ذخائر اور موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کرے گا جبکہ چین نے ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ دونوں ممالک جون 2023 تک پاکستان کی مالی ضروریات کا خیال رکھیں گے۔
Load/Hide Comments



