منیبہ علی اور سدرا امین کا نیا ریکارڈ

لاہور (آن لائن)قومی ویمن ٹیم کی منیبہ علی اور سدرا امین نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے لیے شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں منیبہ علی اور سدرا امین نے آئرلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 200 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔اس سے پہلے بسمہ معروف اور ندا ڈار نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 181 رنز بنائے تھے۔بسمہ معروف اور ندا ڈار نے 2013 میں آئرلینڈ ہی کے خلاف ڈبلن میں ریکارڈ شراکت بنائی تھی۔اس کے علاوہ منیبہ علی اور سدرا امین نے آئرلینڈ کے خلاف اپنا ہی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی توڑا۔منیبہ علی اور سدرا امین نے رواں برس سری لنکا کے خلاف 158 رنز کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ توڑا۔