اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ جو قوتیں سیاسی مخالف کو شمنی کا رنگ دینے، مرنے مارنے پر گامزن ہیں انہیں کس طرح سمجھایا جائے یہ تباہی کا راستہ ہے،کل کے واقعے پر افسوس اور شدید مذمت کرتے ہیں،عمران خان سمیت اور باقی قیادت کا رویہ کل سے قابل مذمت ہے،یہ شہری کل جو جاں بحق ہوا اس کے تین چھوٹے بچے ہیں بہت درد ناک منظر تھا،ہم نے عمران خان کو اپنا سیاسی مخالف سمجھا ہے دشمن نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کی میٹنگ ہوئی ہے اس پہلو پہ غور کیا گیا کہ کس طرح نفرت اور تقسیم کے عمل کو گہرا کیا گیا ہے اسے کم کیا جا سکتا ہے اس سوچ کو کس طرح برداشت میں بدلا جا سکتا ہے اس میں کل کے واقعے پہ افسوس اور شدید مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قوتیں سیاسی مخالفت کو دشمنی کا رنگ دینے اور مرنے مارنے پہ گامزن ہیں انہیں کس طرح سمجھایا جائے کہ یہ تباہی کا رستہ ہے بچت پھر آپکی بھی نہیں ہو گی آپ بھی اسی شاخ پہ بیٹھے ہیں یہ شہری کل جو جاں بحق ہوا اس کے تین چھوٹے بچے ہیں بہت درد ناک منظر تھا اب تک چار ہلاکتیں ہوچکی ہیں صدف کے خاندان کو رقم وزیراعظم کی جاب سے پہنچا دی گئی تھی باقی تینوں افراد جو جان سے گئے ان کے لیے بھی رقم کبھی بھی جان کا بدلہ نہیں ہو سکتی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان سمیت اور باقی قیادت کا رویہ کل سے قابل مذمت ہے بغیر تحقیق کے الزام لگا دینا قابل مذمت ہے کس طرح ان کے کچھ لیڈرز کہتے رہے کہ آگ لگا دو یہ کر دو وہ کر دو کسی کو نہ چھوڑو یہ روئے کبھی بھی ہمیں صیح سمت نہیں لے کے جا سکتے یہ راستے کبھی بھی جمہوریت کے لیے معاون نہیں ہم انہیں اپنا سیاسی مخالف سمجھتے ہیں مگر دشمن نہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کل کے واقعے میں جو ملزم موقع سے گرفتار ہوا ہے پی ٹی آئی کے ورکر ابتسام کی مدد سے ہی گرفتار ہوا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یہی زبان جو عمران خان صاحب 2014سے اب تک بولتے آئے ہیں ہ رویے جمہوریت کے لئے معاون نہیں ہوسکتے ہم نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور عمران خان سمیت سب کی صحتیابی کی دعا کی ہے۔ا س واقعے کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی س واقعے کی ایف آئی آر شاید مینیج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جوقابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کے واقعے میں ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے گجرات سے ویڈیو لیک ہوئی ہے یا جاری ہوئی ہے چلیں جاری ہوگئی اس کے بعد آپ نے پورا تھانہ سسپنڈ کر دیا۔
Load/Hide Comments



