اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جوتے پالش کرنے والی پالش کی کالک تمہارے منہ پر صاف نظر آرہی ہے،فارن فنڈد فتنے! اب تو شہباز شریف کی حکومت ہے، آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں، یہی اب تو یہ ہی حقیقت ہے ۔ عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر احتساب کررہے تھے تو پھر آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کیوں کی؟فارن فنڈد فتنہ حکومت میں نہیں تو مارشل لاء ؟ یہ ہے آپ کی فسطائی اور آمرانہ ذہنیت ،فارن فنڈد فتنے! اب تو شہباز شریف کی حکومت ہے، آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں، یہی اب تو یہ ہی حقیقت ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف چور تھا تو عدالتوں میں ثبوت کیوں نہیں دیئے؟ اب دیر ہوگئی ہے شہباز شریف چو ر تھا تو تین سال برطانیہ کی عدالت این سی اے میں ثبوت کیوں نہیں دیئے؟ نواز شریف کو آپ کی حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی نہ دیتے اب دیر ہوگئی ۔ یہ بتاؤ رانا ثناء اللہ قاتل تھا تو ہیروئن کیوں ڈال کر گرفتار کیا؟ کہاں گئی ویڈیو؟ کہاں گئے ثبوت؟ اب دیر ہوگئی۔ کرپشن کے مقدمات صحیح تھے تو طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں کیوں رکھا؟ مقدمات صحیح تھے تو آپ کے دور حکومت می عدالتوں میں بری کیوں کیا؟ وزیر اطلاعات نے کہا کہ خونی مارچ چلتا جارہا ہے اورمعصوم جانیں جاتی رہی ہیں واقعی سچ ثابت ہوگیا یہ لانگ مارچ نہیں خونی مارچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے چور تھے تو جیلوں میں ڈالنے اور الزام لگانے میں جتنا زور لگایا تھا اتنا ثبوت اکھٹے کرنے میں لگاتے؟ چور ڈاکو جھوٹے نااہل نالائق فارن فنڈڈ تم خود ہو عوام کوسب پتہ ہے.
Load/Hide Comments



