پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ تحریک انصاف آئندہ اتوار کے روذ جہلم پہنچے گی۔ جاری نئے شیڈول کے مطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا ہے۔ عمران خان اج چن کے قلعے سے شروع کرکے گوندالا والا باغ پر ختم کریں گے،کل ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گھکڑ منڈی ہر اختتام پذیر ہو گا،جمعرات کو وزیراباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا۔ جمعے کے روز گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ چکے گا۔ ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاریاں سے،روع ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا۔ اتوار کے روز سرائے عالمگیر سے انگ مارچ جہلم پہنچے گا۔