کامونکے(آن لائن) تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔عمران نے فوری طور پر اس روز کا مارچ منسوخ کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز سادھوکے سے روانہ ہوا تو نجی چینل کی رپورٹرصدف نعیم کنٹینر سے نیچے اترنے کی کوشش میں گر پڑی اور عمران کے کنٹینر کے پہیوں تلے کچلی گئی۔حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور عمران خان خود بھی کنیٹنرسے نیچے اترآئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینرکے نیچے آگئی۔ حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روکنے کا فیصلہ کیا اور خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے اور ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے، کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع ہوگا۔عمران نے صدف کی فیملی سے اظہار افسوس بھی کیا.
Load/Hide Comments



