عمران خان نااہلی کیس کی سماعت آج اسلام آبادہائیکورٹ میں ہو گی

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خان میں سابق وزیراعظم عمران خان نااہلی کیس سماعت مقررکردیا ہے جس کی سماعت آج پیر کو جسٹس عامر فاروق کریں گے۔یادر ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل دینے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراض دور کردیئے ہیں ، عمران خان نے نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قراردینے کی استدعا کررکھی ہے۔