اسلام آباد (آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈد فتنے کا جھوٹ اور بہروپ دونوں بے نقاب ہو چکے ہیں،سڑکوں پر ذہنی غلاظت بکھیرنے سے فارن فنڈد فتنے کی اصلیت اب چھپ نہیں سکتی۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈد فراڈ فتنے کے ساتھ کوئی مزاکرات کی گنجائش نہیں،فارن فنڈد فتنہ شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہے،سڑکوں پر ذہنی غلاظت بکھیرنے سے فارن فنڈد فتنے کی اصلیت اب چھپ نہیں سکتی انہوں نے کہا کہ فارن فنڈد فتنے کا جھوٹ اور بہروپ دونوں بے نقاب ہو چکے ہیں فارن فنڈڈ فتنہ چیف الیکشن کمشنر کو ہرجانے کا نوٹس دینے سے پہلے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹسز کا جواب دے،5 سال سے شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں عمران خان مفرور ہے، ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کا غلام بننے سے انکار کردیا، این آر او نہیں دیا ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر ایک متکبر، ضدی اور خود پرست طاقتور کو قانون کے نیچے لایا ہے؟ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کو جھوٹ اور فراڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے؟ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کے خفیہ اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ پکڑی ہے۔ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کو ڈسکہ میں ووٹ کے تھیلے اور الیکشن عملہ اغوا کرتے پکڑا تھا؟ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کی توشہ خانے کی ڈکیتیاں پکڑی؟ہرجانے کے نوٹس سے پہلے فارن فنڈد فتنہ بتائے کے رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کے لئے کیوں بھاگ گئے؟
Load/Hide Comments



