بیجنگ (آن لائن) عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر چین کے مختلف شہروں میں پابندیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں تیسرے روز ایک ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں عمارتیں سیل علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گوانگزہو میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے پر متعدد علاقے سیل، تفریحی مقامات بند کر دیے گئے ہیں۔اسی طرح چین کے شہر ووہان میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ زیننگ میں سبزی اور پھلوں کے اسٹور بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ بیجنگ کا یونیورسل ریزورٹ تھیم پارک بھی بند کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



