لاہور والو! عمران خان کے ساتھ پاکستان کا نظام بدلنے کیلئے نکلو،فواد چودھری

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاہور والو! آج عمران خان کے ساتھ پاکستان کا نظام بدلنے کیلئے نکلو، اگر آج آپ اس حقیقی آزادی مارچ کا حصہ نہیں بنتے تو آپ کو اس نظام سے کوئی گلہ نہیں ہونا چاہئے اگر اس نظام کو بدلنا چاہتے ہو تو گھر سے نکلو ورنہ بچوں کی زندگیاں بھی اسی گلے سڑے نظام میں گزریں گی۔