اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے مزید 30 ملین ڈالر کی انسانی امداد کے اعلان پر امریکی حکومت کا شکر گزار ہوں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی خوراک، صحت اور رہائش کے چیلنجز بدستور برقرار ہیں۔ سانحہ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے دنیا کو فوری طور پر اقوام متحدہ کی امداد کی اپیل میں حصہ ڈالنا چاہیے۔
Load/Hide Comments



