اسلام آباد(آ ن لا ئن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ سے ہمیں تعلقات بگاڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ تمام مشکلات کے باوجود اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام حاصل کریں گے۔ نیشنل پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اکیڈمی کے تمام شعبوں میں اچھی تربیت دی جا رہی ہے اور قوم کی بیٹیاں بھی دستے میں شامل ہیں۔ بیٹیاں زندگی کے ہر شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی خواجہ ایماندار پولیس آفیسر ہیں اور گزارش ہے کہ جس طرح اکیڈمی چلا رہے ہیں دیگر لوازمات بھی پورے کریں۔ پاکستان کا بہترین کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ لاہور میں بنایا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام حاصل کریں گے۔ پولیس نے عوام کو دہشت گردوں، چوروں اور ڈاکووں سے بچانے کے لیے قربانیاں دیں اور پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ پولیس نے عوام کو امن اپنے خون سے نصیب کیا اور یقین دلاتا ہوں پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تاریخ پولیس کی قربانیوں کو سنہرے الفاظ میں لکھے گی۔
Load/Hide Comments



