نیو یارک (آن لائن) ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ملازمین کو کہا ہے کہ کمپنی کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ان کا 75 فیصد عملے کو فارغ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایلون مسک نے یہ بات سان فرانسسکو میں ٹوئٹر کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کہی۔ٹیسلا کے بانی کی جانب سے ٹوئٹر کے کچھ ملازمین کو نکالے جانے کا امکان ہے جس کے باعث ورکرز پریشانی کے شکار ہیں۔یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب ایلون مسک 26 اکتوبر کو ٹوئٹر کے ہیڈ آفس پہنچے اور اس کی ویڈیو بھی انہوں نے ٹوئٹ میں شیئر کی۔
Load/Hide Comments



