اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین کا دورہ کرینگے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف یکم سے 2 نومبر کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم یہ دورہ چینی ہم منصب کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اپریل 2022 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ وزیر اعظم کا چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان مسلسل قیادت کی سطح کے تبادلوں کے تسلسل کی نمائندگی کرتا ہے۔ وزیر اعظم، چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دور میں ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کا جائزہ لیں گے اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ کیدوران مختلف معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہونگے وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ چین ہوگا۔
Load/Hide Comments



