فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے اصل حقائق کے تعین کیلئے کیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے سینئر صحافی ارشد شریف کے اہلخانہ کے مطالبے پر قتل کی تحقیقات کیلئے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی کی تحقیقات کیلئے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے عدالتی کمیشن کے سربراہ حقائق کے تعین کے لئے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے وزیراعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے اصل حقائق کے تعین کے لئے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے جن پر ارشد شریف کے اہلخانہ کو اعتماد ہو۔