اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی چین کا مسلسل تیسری بار سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کی طرف سے مبارک پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم شہباز کا کہنا تھا کہ یہ انتخاب ان کی مدبرانہ قیادت اور چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیر متزلزل جذبے کو خراج تحسین ہے۔
Load/Hide Comments



