وزیراعظم سے چائنا وفد کی ملاقات، پی ایم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک لاکھ چار ہزار امریکی ڈالرز کا چیک پیش کیا

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی. وفد کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر Yang Jianduo نے کی، وفد کی جانب سے پی ایم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے ایک لاکھ چار ہزار امریکی ڈالرز کی رقم کا چیک وزیر اعظم کو پیش کیا گیا. وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے امدادی رقم کی فراہمی وفد کا شکریہ ادا کیا.