لاکھوں لوگ جب گھیراؤ کریں گے تو بھاگنے کی جگہ نہیں رہے گی، فواد چودھری

اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے ابھی سے گھبرا گئے؟ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ اسلام آباد اس وقت ایسے قلعے کا منظر پیش کر رہا ہے جو بڑی فوج کے محاصرے میں ہو، ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے ابھی سے گھبرا گئے؟انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ جب گھیراؤ کریں گے تو بھاگنے کی جگہ نہیں رہے گی، معاملات کو پوائنٹ آف نو ریٹن پر نہ لے کر جاؤ۔