ماسکو (آن لائن) روسی صدر پیوٹن نے روس میں ضم کیے جانے والے چاروں یوکرینی علاقوں ڈونیتسک، لوگانسک، زاپروڑیا اور خرسون میں مارشل نافذ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں صدر پیوٹن نے کہا یوکرین عوام کی مرضی تسلیم کرنے کے بجائے دہشت گردی کے طریقے استعمال کر رہا ہے، گولیاں چل رہی ہیں، شہری مر رہے ہیں، یوکرینی حکومت نے مذاکرات کی ہر تجویز مسترد کر دی ہے۔مارشل لاکے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا یوکرین تخریب کار گروپوں کو ہمارے علاقوں میں بھیجتا ہے، کرائیمیا پْل دھماکے کے بعد ہم نے اپنی جوہری توانائی تنصیبات پر حملوں سمیت دیگر حملوں کو ناکام بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی یقینی بنانے اور مستقبل کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر پیچیدہ کاموں کو حل کر رہے ہیں۔کریملن کے مطابق روس میں ضم ہونے والے چاروں علاقوں میں مارشل لا کا نفاذ ہوگا، مارشل لا کے تحت ان علاقوں میں کرفیو، نقل وحرکت کی حدود کا تعین کیا جا سکے گا اور سینسرشپ اور غیرملکیوں کے داخلے پر بھی کنٹرول ہوگا۔روس کی جانب سے مارشل لا کا اقدام یوکرینی افواج کی روس کے زیرقبضہ علاقوں میں پیش قدمی پر سامنے آیا ہے۔
Load/Hide Comments



