پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ امریکی اور پاکستانی حکام باقاعدگی سے ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں، ایسی ملاقاتیں اسٹینڈرڈ پریکٹس ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی سفیر کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میٹنگ پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ بہت کم ممالک ایسے ہیں جو پاکستان کی طرح دہشتگردی سے متاثر ہوئے ہوں۔ انہوں نے کہا انسداد دہشت گردی ہمارے مشترکہ مفادات کا حصہ ہے۔ تحریک طالبان جیسی تنظیمیں خطے کیلئے خطرہ ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا عالمی اور علاقائی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔