وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ نومبر میں مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف مصری صدر عبدالفتح السیسی کی دعوت پر آئندہ ماہ نومبر میں مصر کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 5 نومبر کو مصر روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی مصر جاے گا، دورہ مصر میں شہباز شریف اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، شہباز شریف کانفرنس میں شرکت کے لیے مصری شہر شرم الشیخ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہاقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں پر کانفرنس 6 نومبر سے 18 نومبر تک جاری رہے گی، کانفرنس میں 90 کے قریب سربراہان مملکت و دیگر وفود شرکت کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کانفرنس کی مشترکہ صدارت بطور “کو چیئرمین” کر رہا ہے، حکومتی وفد میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان بھی شریک ہوں گی، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، کانفرنس کی سائیڈ لائینز پر وزیر اعظم شہباز شریف دیگر ممالک کے سربراہان سے ملا قاتوں کے علاوہ مصری صدر عبدالفتح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک مصر تعلقات میں بہتری، موسمیاتی تبدیلیوں کے درپیش چیلنج سے مشترکہ نمٹنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جاے گا۔