صدر مملکت سیاست کرنیکی کوشش سے باز رہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صدر مملکت سیاست کرنے کی کوشش سے باز رہیں، چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری میں آئین کے تحت ان کا کوئی کردار نہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ وزیراعظم کا اسحقاق ہے، صدر اپنے آئینی کردار کے منافی مقاصد کے حصول کے لئے اس معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔