اب خواتین محرم کے بغیر بھی عمرہ ادا کر سکیں گی

ر یاض (آن لائن) سعودی حکومت نے خواتین کو بغیر محرم عمرہ ادا کرنے کی اجازت دیدی۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا کہ خواتین اب بغیر محرم کے بھی عمرہ ادا کرسکیں گی۔ عمرہ ادائیگی کے لییمحرم کے ساتھ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ قاہرہ میں سعودی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس تنازعہ کو ختم کر دیا کہ آیا محرم کا ایک خاتون حاجی کے ساتھ جانا ضروری ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محرم کو اب عمرہ کرنے والی خاتون کے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھتی ہوں۔ حرمین شریفین کے عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کی گئی ہے جس میں روبوٹس کا استعمال بھی شامل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کی لاگت 200 بلین سعودی ریال سے بڑھ چکی ہے۔ یہ مسجد الحرام کی توسیع کا تاریخ میں سب سے بڑا منصوبہ ہے۔