لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر منعقدہ محافل اور عیدامیلادالنبی کے جلوسوں کی سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 12 ربیع الاوّل بروز اتوار کو عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے 122محافل اور 223 ربیع الاوّل کے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے جن کی سکیورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنمبل نے عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سے موبائل فون بلاک کرنے کے حوالے سے رائے طلب کرلی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس طلب کر کے رائے کو حتمی شکل دینے کے بعد رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائیں۔
Load/Hide Comments



