پی سی بی میں تبدیلیوں بارے مشاورت سے کوئی فیصلہ کریں گے،وزیر اعظم

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کے ساتھ کوئی فیصلہ کریں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران پی سی بی میں تبدیلیوں کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نئے نئے آئے تھے، اس لیے ہمارا خیال تھا کہ انہیں موقع ملنا چاہیے تا کہ وہ اپنی کارکردگی دکھا سکیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچ، چھ ماہ کوئی زیادہ وقت نہیں ہوتا، اس معاملے پر ہم مشاورت کے ساتھ کوئی فیصلہ کریں گے۔