صدر مملکت نے ریکوڈک منصوبے پرسپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈک منصوبے پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز پر ریکوڈک پروجیکٹ پر 1973 کے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دی۔مارچ 2022 میں وزیر خزانہ اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے اپیکس کیمٹی میں ریکو ڈیک منصوبے کے تصفیے اور بحالی کے فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔30 ستمبر 2022 کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون اور انصاف کی سفارش پر ریکوڈک کے حوالے سے وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے کی تعمیر کے بارے میں سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے کے حوالے سے وزیراعظم کی سفارش پر صدر پاکستان کی طرف سے وضاحتی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔