عوام انتشار کی کال کو مسترد کردیں گے،شیر ی رحمان

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کام کر رہے جبکہ عمران خان لوگوں کو انتشار کیلئے تیار کر رہے ہیں۔بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب متاثرین بچاؤ مہم میں مصروف ہیں اور تحریک انصاف عمران بچاؤ مہم میں مصروف ہیں،حکومت اور تحریک انصاف کی ترجیحات پوری قوم کے سامنے ہیں، ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی طرف ہے سیاست کی طرف نہیں، عمران خان کو معلوم ہے 25 مئی کی طرح اس بار بھی لوگ ان کی انتشار کی کال پر نہیں نکلے گے، ان کو شکست صاف نظر آ رہی ہے، اس لئے اب اپنے رہنماؤں اور کارکنان سے احتجاج میں شرکت کیلئے حلف لے رہے ہیں،اداروں کی منت سماجت کے بعد یہ اب اپنے عہدیداروں اور کارکنان کی منت سماجت پر اتر آئے ہیں، 26 مئی کی صبح اعلان کر کے گئے تھے کہ 6 دن میں واپس آؤں گا،اس اعلان کو 6 ماہ گزر گئے ہیں، اب ہر جلسے میں احتجاج کی مسڈ کال دیکر چلے جاتے ہیں، لوگ انتشار کی کال کو ہر بار مسترد کرے گے۔