وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے قطر کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن)وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن فیصل الثانی نے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنما ؤں کی ملاقات میں پاک قطر اقتصادی تعلقات مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن فیصل الثانی نے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔