ہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے،مریم نواز

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک تو جعلسازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نہ جا ؤں، اسی لیے سائفر ہی غائب کر دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفر گم گیا۔انہوں نے کہا کہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے، قومی امانتوں میں خیانت کر کے ریاست کے مفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔مریم نواز یہ بھی کہنا ہے کہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نہ ہو۔