سائفر لیکس تحقیقات میں عمران خان،اسد عمر،شاہ محمود قریشی اور اعظم کو خان کل منگل کو طلبی کا امکان

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے سائفرکی آڈیو لیکس کے معاملے پر تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا،ایف آئی کی اعلیٰ سطح کمیٹی میں عمران خان،اسد عمر،شاہ محمود قریشی اور اعظم خان کو کل(منگل)کو طلب کئے جانے کا امکان ہے،ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کوسائفر کی آڈیولیکس معاملے پر رواں ہفتے ہی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ اجلاس کے فیصلوں اور دیگر ریکارڈ ایف آئی اے کو دے دیا گیا ہے،ایف آئی اے کی اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی عمران خان،اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور اعظم خان کو طلب بھی کرے گی،کل (منگل کو)ہی ان چاروں کو طلبی کے نوٹس جاری ہونے کا امکان ہے،ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کی گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں،ایف آئی اے کی رپورٹ دوبارہ کابینہ کے سامنے رکھی جائے گی،کابینہ کی رپورٹ کی روشنی میں آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کے لیے پارلیمنٹ کی مہر بھی لگوائی جائے گی۔