یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں سے الحاق، امریکہ کی روس پر سخت پابندیاں عائد

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں سے الحاق کے خلاف روس پر سخت پابندیاں عائد کر دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پابندیوں کے تحت روس کے سیکڑوں افراد اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس اور قانون سازی کرنے والے ارکان بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آ ٓگئے۔امریکی وزیر خزانہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پیوٹن نے دھوکہ دہی سے یوکرین کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کی کوشش کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی کہا کہ دھوکہ دہی سے یوکرین کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔