مظفر آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف تمہارا مشکور ہوں پرنسپل سیکرٹری سے میری آڈیو لیک کردی، آپ نے ثابت کر دیا مراسلہ حقیقت ہے، چیف الیکشن کمشنر دراصل پاکستان کا چیف الیکٹورل فراڈ ہے، آڈیو لیکس کے اندر یہ دو نمبر آدمی ثابت ہوگیا ہے،سلطان سکندر اگر تم کوئی غیرت ہے تو فوری مستعفی ہوجاؤ، اگر استعفا نہیں دو گے تو قوم تمہیں بخشے گی نہیں،دنیا کے ہر فارم پر کشمیر کے لیے آواز اٹھائی، ہم نے فیصلہ کیا کشمیریوں کی قربانیوں کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنا، ملک کا دیوالیہ نکال کر گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ایمبیسڈر اور امریکی سفیر کی گفتگو کا مراسلہ ہے، کہا گیا عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو نقصان ہوگا، پھر اس کے بعد ہمارے لوگ لوٹے ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف تمہارا خاص شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ نے پرنسپل سیکرٹری سے میری بات چیت لیک کردی، آپ نے ثابت کر دیا کہ مراسلہ حقیقت ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر فارم پر کشمیر کے لیے آواز اٹھائی آپ کا سفیر بنا، ہم نے فیصلہ کیا کشمیریوں کی قربانیوں کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، اللہ نے جو مظفرآباد میں خوبصورتی دی ہے بہت کم جگہ پر دی ہے، وعدہ کرتا ہوں جب تک زندہ ہوں ہر فارم پر کشمیر کی آواز اٹھاؤں گا۔ آزادکشمیر کے بجٹ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آزادکشمیر کے پیسے میں کٹوتی کر دی ہے۔ یہ 200 ارب سے کٹوتی کر کے آپ کو 60 ارب دے رہے ہیں۔ انہوں نے آزادکشمیر کا شیئر کم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ کشمیر کی اسمبلیوں میں بھی لوٹے آتے جاتے رہتے ہیں لیکن مجھ سے وعدہ کرنا جو اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے ان کو آگے آنے نہیں دینا کیونکہ یہ آپ کی ووٹ کی توہین ہے۔عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جہاں جاتا ہوں مجھے کشمیری ملتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا پاکستان ہماری قربانیاں ضائع کر دے گا، میں کہتا ہوں کہ جب تک عمران خان زندہ ہے آپ کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے جب کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لی تو میں نے تجارتی تعلقات ختم کر دیے اور میری حکومت نے فیصلہ کیا کہ جب تک وہ ان کا اسٹیٹس بحال نہیں کریں گے تب تک ہم تعلقات بحال نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments



