عمران خان نے ایک معمولی سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا،شیر رحمان

اسلام آباد (آ ن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا عمران خان کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سائفر کے حوالے سے عمران خان کی آڈیو لیک سے “سازش کا بیانیہ” ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے،عمران خان سائفر کے مواد کا من پسند مطلب نکالنے کا منصوبہ بنا رہے تھے،عمران خان کہہ رہے کہ ہم اب سائفر پر “کھیلے” گیں،اگر یہ پاکستان کے خلاف سازش تھی تو عمران خان اس پر “کھیلنے” کی منصوبہ بندی کیوں کر رہے تھے؟ عمران خان سائفر کے معاملے پر چھ ماہ سے سیاست کر رہے، شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آڈیو لیک ایک ثبوت ہے کہ عمران خان نے سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا،تحریک انصاف نے ایک معمولی سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا، ایک سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کے خلاف سازش کی گئی،ثابت ہو گیا مفروضی بیرونی مداخلت کا بیانیہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے، عمران خان نے ملک اور خارجی مفادات کو اپنی سیاست کے نظر کیا،انہوں کے اپنی سیاست بچانے کیلئے ملک کے خلاف سازش کی،عمران خان پاکستان کے مجرم ہیں۔