وزیر اعظم شہبازشریف کی عالمِ اسلام اور پوری دنیا کو ربیع الاول کی آمد کی مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمِ اسلام اور پوری دنیا کو رحمتوں کے مہینے ربیع الاول کی آمد مبارک ہو۔اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا خاتم النبیین حضرت محمدؐ کی ولادت پوری انسانیت کے لیے دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے، آئیں عہد کریں کہ اس ماہ سیرت نبوی ؐکا مطالعہ اور اس پر عمل کرکے خود کو روز محشر حضور ؐ کی شفاعت کے قابل بنائیں گے۔