وزیراعظم نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ کو) دوبارہ طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس سے منگل کو طے شدہ اجلاس موخر کر دیا گیا تھا۔نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے پی ایم ہاوس میں ہو گا۔پی ایم ہاوس لیکس اور دیگر سلامتی امور پر مشاورت ہو گی۔اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی۔سیلاب اور ملکی معاملات پر بھی بات چیت ہو گی۔