اسحاق ڈار آ وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار آج بدھ کو وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکی حلف برداری کی تقریب آج صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسحاق ڈار سے حلف لیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے حلف لیا۔