اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے وزیراعظم کو استعفا پیش کردیا۔منگل کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی جس میں مفتاح اسماعیل نے اپنے وزیر خزانہ کے عہدے کا استعفا پیش کیا،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کی قیادت میں کام کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں وزارت کا قلمبندان سنبھالا اور مشکل فیصلوں سے ملک کو دیوالیہ ہو نے سے بچایا،آپ کی مہارت اور مثبت تجاویز سے استعفادہ حاصل کریں گے.
Load/Hide Comments



