اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کمیشن دباؤ میں آئے بغیر آئیں اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔منگل کے روز ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور تردید کرتا ہے ایسے غیر ذمہ دارانہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کسی قسم کے دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کروانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔الیکشن دو ہی صورتوں میں ہوسکتے ہیں کہ یا تو اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرچکی ہوں یا وزیراعظم اسمبلی کو تحلیل کر دیں۔ فی الحال ایسی کوئی صورتحال موجود نہیں ہے۔ البتہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف الیکشن کو یقینی بنائے اور جب بھی الیکشن ہوں گے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا-
Load/Hide Comments



