اسلام آباد(آن لائن)نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھالیا اس موقع پر اپوزیشن نے چور چور کے نعرے لگائے اور احتجاج کیا۔تفصیل کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نزیر تارڑ کے ہمراہ ایوان پہنچے۔انہوں نے پہلے چیئرمین سینیٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔بعد ازاں ایوان آمد پر چیئرمین نے اسحاق ڈار سے سینیٹ کی رکنیت کا حلف لیا جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا جبکہ حکومتی اراکین نے انہیں مبارک بادیں پیش کیں۔
Load/Hide Comments



