ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

سڈنی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے میچز کے 5 لاکھ ٹکٹس اب تک فروخت ہو گئے۔دونوں ٹیموں کے مابین میچ 23 اکتوبر کو ا آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراو نڈ میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔ میچز کے یہ ٹکٹ دنیا کے 82 ممالک کے کرکٹ فینز نے خریدے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں کے اسٹار کھلاڑی ایکشن میں ہوں۔ بچوں کے لیے مناسب قیمت کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں، جو 5 ڈالرز مالیت کے 85 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے۔سپر 12 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 22 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے کچھ ٹکٹس باقی ہیں، یہ میچ سڈنی کرکٹ گراو نڈ میں کھیلا جائے گا۔پرتھ اسٹیڈیم میں 30 اکتوبر کے ڈبل ہیڈر کے محدود ٹکٹ باقی ہیں، ڈبل ہیڈر میں پاکستان کا گروپ اے رنر اپ اور بھارت کا جنوبی افریقہ سے مقابلہ شیڈول ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے مزید کہا ہے کہ 3 نومبر کو سڈنی گراو نڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بھی محدود ٹکٹ باقی ہیں۔