وزیراعظم شہبازشریف آج ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف آج جمعرات سے ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ کے دوران موسمی تغیرات سے نمٹنے، خوارک، توانائی، پائیدار ترقی سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی، اجلاس کے موقع پر شہباز شریف مختلف رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔