دادو گرڈ سٹیشن کو محفوظ بنانے کیلئے 36 گھنٹے میں بند باندھنا لائق تحسین ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دادو گرڈ سٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے 36 گھنٹے میں بند باندھنا لائق حسین ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دادو گرڈ سٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لئے سول اور ملٹری حکام کے تعاون سے 36 گھنٹے میں 3 کلومیٹر کا بند باندھنا لائق تحسین اقدام ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ رتو ڈیرو اور خضدار کے درمیان ایم 8 پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لئے بحال کرنے پر این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔