یو این سیکرٹری جنرل نے سیلاب کی تباہ کاریوں کی ویڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد(آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی نہیں دیکھی جتنی کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث ہوئی ہے۔ دورہ پاکستان کی واپسی پر اپنے ایک ٹویٹ میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہماری زمین گرم ہو رہی ہے تو تمام ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث وہ نقصانات اٹھا رہے ہیں جن سے نمٹنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔اْنھوں نے لکھا کہ یہ ایک عالمی بحران ہے اور عالمی رد عمل چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔