پاک آرمی، رینجرز اور سول اداروں کی مشترکہ کوشش رنگ لے آئی دادو گرڈ سٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان آرمی، رینجرز اور سول اداروں نے بروقت کارروائی کر کے دادو گرڈ سٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دادو گرڈ سٹیشن کو سیلابی ریلے محفوظ بنانے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف نے بروقت نوٹس لیا اور حفاظتی اقدامات کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں،پاک آرمی،رینجرز اور سول اداروں نے 36گھنٹوں میں مسلسل کام کے بعد2.4کلو میٹر پروٹیکشن بند بنا کر دادو گرڈ سٹیشن کوسیلابی ریلے سے محفوظ کر دیا۔ذرائع کے مطابق گرڈ سٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف یہ گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی،پاکستان آرمی اور انجینئرز کور کے تمام پلانٹ equipmentکو اِس کام پر لگایا گیا، علاقہ کے لوگوں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔