اسلام آباد(آن لائن)ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر آج (پیر) کو پاکستان میں یوم سوگ منایا جائے گا، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آج 12ستمبر کو یوم سوگ پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی ہے۔ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں جمعرات کو انتقال کرگئی تھی، انہیں پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔ملکہ ایلزبتھ دوم کے انتقال پر برطانیہ دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے
Load/Hide Comments



