عالمی برادری مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی مدد کرے:انتونیو گوتریس کی اپیل

سکھر(آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بارپھر عالمی برادری سے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اقوام متحدہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہرممکن مدد کرے گا وہ سکھر ایئرپورٹ پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر خطاب کررہیتھے اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف،پیپلزپارٹی چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی موجود تھے بریفنگ کے دوران ان کا کہناتھا کہ دنیا میں آنے والی آفات موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے اور ہمیں سیلاب سے پیدا صورتحال کی سنگینی کا پورا پورا احساس ہے ہمیں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس سے اس وقت پاکستان نمٹ رہا ہے اور ہمیں مستقبل می درپیش چینلجز کے لیے بھی خود کو تیار کرنا ہوگا وہ اقدامات اٹھانا ہونگے جن سے ہم ان چیلنجز کا باآسانی مقابلہ کرسکیں اور اس طرح کی کسی بھی صورتحال میں جانی یا مالی نقصان کا احتمال کم سے کم ہو ان کا کہنا تھا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کا ساتھ نہیں چھوڑینگے تاہم عالمی برادری اس وقت پاکستان کی مدد کے لیے آگے آئے کیونکہ پاکستان اس وقت دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو فرنٹ لائن میں ہیں اور ان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.