اوستہ محمد(آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ہفتے کو اوستہ محمد میں یونیسیف کے تعاون سے قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ودیگر بھی تھے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اوستہ محمد میں یونیسیف کے تعاون سے قائم امدادی کیمپ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امدادی کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی
Load/Hide Comments



