فیصل آباد (آن لائن) وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ا حکامات کی روشنی میں تین سو یونٹس استعمال کرنے والے صارفین فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کٹوتی کے بعد اپ ڈیٹڈ بلوں کے اجراء کیلئے سب ڈویژن میں الگ کاؤنٹر قائم کردیئے گئے، ماہ جون میں 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے بجلی بلوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو ختم کرکے انہیں نئے بل جاری کئے جارہے ہیں فیصل آباد کے41لاکھ سارفین میں جس سے 36لاکھ بجلی گھریلوصارفین فائدہ ہوگا، ترمیم شدہ بلز فیسکو کی ویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ کردئیے گئے ہیں۔اس کیلئے صارفین کو فیسکو دفاتر آنے کی ضرورت نہیں آن لائن کے مطابق ملک بھر میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں زائد بلوں کے خلاف احتجاج پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پروزیر اعطم میاں شہباز شریف نے تمام الیکٹریک کمپنیوں کو تین سو یونٹس استعمال کرنے والے صارفین فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کٹوتی کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیر احمدکے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کٹوتی کی سہولت گھریلو صارفین کو پہلے 200 یونٹس تک دی گئی تھیاب حکومتی احکامات پر اسے بڑھا کر300 یونٹس کردیا گیا ہے۔جنرل منیجر کسٹمر سروسز عترت حسین کے مطابق صارفین کی آسانی کیلئے بلوں کی تاریخ ادائیگی بھی 9 ستمبر کردی گئی ہے۔ آن لائن بلوں کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے اور بینکوں کو بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔300 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر اس سہولت کا اطلاق نہیں ہوگا۔ایسے 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین جنہوں نے اس ماہ اپنے بل جمع کروادیئے ہیں ان کے اگلے ماہ ستمبر کے بل سے یہ رقم نکال دی جائے گی۔ترمیم شدہ بلز فیسکو کی ویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ کردئیے گئے ہیں۔اس کیلئے صارفین کو فیسکو دفاتر آنے کی ضرورت نہیں۔
Load/Hide Comments



